بلاول بھٹو نے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا
کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیں،پاکستان کو مدد کیلئے اقوام متحدہ جانا چاہیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب کے شروع سے ختم ہونے تک کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیں، حکومت تنہا قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشیں، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیرخارجہ باضابطہ طور پر عالمی سطح پر اپیل کریں ،پاکستان کو مدد کیلئے فوری اقوام متحدہ جانا چاہیے ۔