پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شہری برہم، حکومت سے فوری کمی کا مطالبہ

Sep 12, 2026 | 09:34:AM
پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شہری برہم، حکومت سے فوری کمی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، گاڑی اور موٹر سائیکل چلانا تو دور، گھر سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

شہریوں کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیں مگر تنخواہیں وہیں کی وہیں ہیں، جبکہ ہر روز پیٹرول کی نئی قیمت نے گھریلو بجٹ درہم برہم کردیا ہے۔

 شہریوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان تھے، پیٹرول کی قیمت نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز کابڑا فیصلہ