24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشیں، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری 

Sep 08, 2025 | 12:57:PM
  24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشیں، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا،اس میںراولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک ،چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی ،ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق9 ستمبر تک ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکاکہناہے کہ دریائے چناب ،راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں،کمشنر ز ،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں،محکمہ صحت ،آبپاشی ،تعمیر و مواصلات ،لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزیدکہاہے کہ شہریوں سے التماس ہے خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں،آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں ،ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔