ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت لانے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ

 ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے بند نہیں ہونگے اورویڈیو شواہد کے بغیر لائسنس کا اجراء نہیں ہوگا

Sep 08, 2025 | 11:51:AM
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت لانے کیلئےسخت اقدامات کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )ڈرائیونگ لائسنس میں سفارش اور رشوت خوری روک کر شفافیت لانے کے لئے سخت اقدامات کردیئے گئے۔
 اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے بند نہیں ہونگے اورویڈیو شواہد کے بغیر کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہیں کیا جائے،ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ٹیسٹنگ سنٹرز کا بیک اپ اب 15دن کی بجائے لائف ٹائم کرتے ہوئے سیف سٹیز کے ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے بند نہیں ہونگے اورویڈیو شواہد کے بغیر کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہیں کیا جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ٹیسٹنگ سنٹرز کا بیک اپ اب 15دن کا نہیں ہوگابلکہ تمام سنٹرز سے آنے والی ویڈیوز کا بیک اپ اب لائف ٹائم ہوگا جسے  سیف سٹیز کے ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیا
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق پہلے ویڈیوز کا بیک اپ 15دن کا ہوتا تھا جسکی وجہ سے بہت ساری خامیاں اور شکایات کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہوتی تھی،اب سفارشی اور نان ٹرینڈ ڈرائیورز کے لائسنس بننا ممکن نہیں ہونگے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ رواں ماہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کا بھی آغاز کردیا جائےگا،گاڑی میں موجود کیمرے اور سنسرز غلطی کی خود ہی نشاندہی کردیں گے،لائف ٹائم بیک اپ اورآرٹیفیشل انٹیلجنس سے ٹیسٹنگ کا مقصدلائسنسنگ کے اجراء میں شفافیت لانا ہے۔