کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کی وجہ سے بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت کراچی کےمختلف علاقوں میں بادل برسے ہیں،اس کے علاوہ ڈیفنس،قیوم آباد،کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان آغا نےتین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی
یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔