سلمان آغا نےتین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی

کپتان سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی نے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا

Sep 08, 2025 | 07:56:AM
سلمان آغا نےتین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نےتین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔
کپتان سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیاہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاکاکہناہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں،سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی
 شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہاکہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے،قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔