پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کوسنسنی خیزمقابلے میں 75 ہرا دیا۔
فائنل میں پاکستانی سپنرز کی شاندار پرفارمنس رہی۔محمد نواز نے افغان بیٹنگ کی کمر توڑ دی ،5 بیٹرز ٹھکانے لگائ،ا س میں ہیٹرک بھی شامل تھی،محمد ابرار اور سفیان مقیم کی 2 ، شاہین آفریدی کی ایک وکٹ لی۔
رحمان اللہ گرباز 4 گیندوں پر 5 ، صدیق اللہ اتل 15 گیندوں پر 13 ابراہیم زدران 15 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے،درویش رسول اور عظمت اللہ عمرزئی اور کریم جنت صفر پر آوٹ ہوئے،محمد نبی 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان راشد خان17 بناکر آوٹ ہوئے،نور احمد 7،غضنفر 2جبکہ فضل الحق فاروقی 7 رنز بنا سکے۔
شارجہ میں کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹرائی نیشنز سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 142رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ صفر کے سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے فضل فاروقی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔فخرزمان 26 گیندوں پر 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئےسلمان آغا 24 ، صائم ایوب 17 رنز،فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔
افغان کپتان راشد خان نے 38 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔نور احمد ، فضل حق فاروقی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز میں 2 میچز کھیلے گئے، ایک میں پاکستان جبکہ دوسرے میں افغانستان کامیاب رہا۔ میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار میں سے ایک میچ بھی جیت نہ سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا سکور کرکے دباؤ ڈالنے کے لیے پہلے بیٹنگ کررہے ہیں۔کوشش کریں گے اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح کھلیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر