سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری اسکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں،تحصیل سمبڑیال کے کئی سکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔
حکام نے سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے اور حفاظتی نقطہ نظر سے بندش ضروری قرار دیدیا۔ کہا والدین اور طلبہ تعاون کریں، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ نئے حکمنامے کا اطلاق صرف سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔ ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ