ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ

Sep 07, 2025 | 14:49:PM
ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی کاکہنا ہےکہ 250 سے زائد بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کردی،جن پروگرامزمیں وقت کے ساتھ طلباکم ہوتے ہیں،صرف انہیں ایسوسی ایٹ ڈگری میں شامل کیا گیا ہے، 4 سمسٹر یعنی 2 سال مکمل ہونے پرایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی جاسکےگی۔
وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نےکہاکہ ایچ ای سی پالیسی کےتحت بی ایس ڈگری بعد میں یاکسی اور کالج یایونیورسٹی سےبھی مکمل کی جاسکےگی،جن پروگرامزمیں طلباکی تعداد اطمینان بخش ہےان میں معمول کے مطابق4سالہ ڈگری ہوگی،ایسوسی ایٹ ڈگری پر نوکری کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
صوبائی کابینہ کو سفارشات ارسال کردی گئی ہیں،جس میں ایسوسی ایٹ ڈگری پر نوکری مل سکے گی،آسامی کیلئے اگر 14 سالہ تعلیم درکارہوگی تو ایسوسی ایٹ ڈگری والے بھی اہل ہوں گے۔