سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sep 07, 2025 | 13:01:PM
سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیوں کے کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حسن زاہد کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیوں کے کیس کی سیشن کورٹ اسلام آبادمیں سماعت ہوئی جہاں  ملزم کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔
ملزم حسن زاہد کواب  دوبارہ 10 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل ملزم حسن زاہدکو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیاتوعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔
وکیل صفائی نے کہاکہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آرڈر دیکھ سکتی ہے،پولیس نے بتایاکہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی ٹائپئنگ کی غلطی تھی جسے فوراً ٹھیک کروا لیا گیا تھا۔ 
حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی،مدعیہ سامعہ حجاب کی والدین کے حوالے بیان کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی،وکیل صفائی کے مطابق ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے، وکیل صفائی کیجانب سے حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی کی تصاویربھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم گرما کی تعطیلات ختم،سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکور کر لی گئی ہے، ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔
وکیل صفائی نے کہاکہ حسن زاہد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کروائی تو جان بوجھ کر دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، جس وقت کا وقوعہ بنایا گیا ملزم اسوقت جناح سپر میں موجود تھا،ملزم حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جعلی رسیدیں دی گئی۔
واضح رہے کہ حسن زاہد کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔