بلڈنگ اچانک زمین بوس ہو گئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Oct 08, 2021 | 22:49:PM
بنگلور،بلڈنگ ،زمین،بوس،ہوگئی
کیپشن: بلڈنگ زمین بوس ہوگئی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) دل دہلا دینے والا واقعہ ، بھارتی شہر بنگلور میں 3 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنیاد کمزور ہونے کے باعث عمارت ایک جانب جھک چکی تھی اور رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری ہوئیں۔تمام رہائشیوں نے فوری طور پر عمارت خالی کی جس کے بعدوہ منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔عمارت کے ملبے کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پو لیس حکام نے  کہا ہے کہ اس بلڈنگ  کی تیاری میں استعمال ہونے والا مٹیریل غیر معیاری تھا۔جس کے باعث یہ سب کچھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پیسہ کام آیا نہ شہرت ۔۔بیٹے کے بغیر گوری خان کیسے منائے گی آج اپنی سالگرہ ۔۔ویڈیو وائرل