پیسہ کام آیا نہ شہرت ۔۔بیٹے کے بغیر گوری خان کیسے منائے گی آج اپنی سالگرہ ۔۔ویڈیو وائرل

Oct 08, 2021 | 20:21:PM
گوری خان،کی،سالگرہ،بیٹے،کے ،بغیر اداس
کیپشن: ،آریان خان،شاہ رخ ،گوری خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) معروف بالی وڈاداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کی آج 51 ویں سالگرہ ہے اور  یہ آریان خان کے پیدا ہونے کے بعد سے لے کر آج تک پہلی سالگرہ ہے جو ایک ماں اپنے بیٹے کے بغیرمنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آریان کے ملک سے باہر ہونے پر بھی گوری خان سالگرہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہی مناتی تھیں مگر آج عدالت سے واپسی پر مایوسی کا شکار گوری خان گاڑی میں بیٹھتے ہی آبدیدہ ہوگئیں۔کیونکہ انہیں یہ سا لگرہ بیٹے کے بغیر ہی منا نا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کےبیٹے کی درخواست ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا

یاد رہے کہ ممبئی کی عدالت نے منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو اکتوبر کو ایک کروز  شپ  ریو پارٹی سے چھ مزید افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ آریان خان کی فون چیٹ سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بین الاقوامی منشیات فروشوں سے پیسوں اور ڈرگز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ آریان خان اور دیگر ملزمان کو ممبئی کی آرتھر جیل میں منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟