گلوکار فلک شبیر کی اپنی ننھی پر ی کو اٹھائے اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Oct 08, 2021 | 18:35:PM
فلک شبیر،سارہ خان،اذان ،ویڈیو وائرل
کیپشن: فلک شبیر کی اذان دیتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو اللہ نےاپنی رحمت سے نواز دیا۔ فلک شبیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔

تفصیلات کے مطابق اب گلوکار  فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں پر  ننھی پری کو اٹھارکھا ہے اور وہ خود اذا ن دے رہے ہیں۔

یا د رہے کہ  اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟