کابل میں علم دشمنوں کا وار ۔۔ 25 طالبات سمیت 50 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

May 08, 2021 | 22:17:PM
 کابل میں علم دشمنوں کا وار ۔۔ 25 طالبات سمیت 50 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے نزدیک دھماکے میں 25 طالبات سمیت50 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت صحت کے ترجمان غلام دستگیر نزاری کا کہناہے کہ دھماکے کے بعد 46 زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل کابل میں دھاکے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف عید پاکستان میں گزاریں گے یا باہر؟