شہبازشریف عید پاکستان میں گزاریں گے یا باہر؟

May 08, 2021 | 21:53:PM
شہبازشریف عید پاکستان میں گزاریں گے یا باہر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید کی چھٹیوں کے باعث سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے دفاتر بند رہیں گے جس کے باعث مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عید الفطر ملک میں گزرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت کا کہنا ہے ایک شخص کے لئے لاک ڈاو¿ن کے فیصلے کے خلاف دفاتر نہیں کھلیں گے اور بلیک لسٹ سے نام ہٹانے کا عمل دفاتر کھلنے کے بعد ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ 8مئی کو امیگریشن حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو روک لیا اور آف لوڈ کرکے واپس بھیج دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت ملنے کے بعد آج صبح 4 بج کر50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے قطر روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے 10 روز قیام کے بعد علاج کےلئے لندن جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:والدین کو گھر سے نکالنے پر کتنی سزا اور جرمانہ ہوگا ؟ صدر نے آرڈیننس جاری کردیا