کرپشن اور بدعنوانی، احتجاج میں شریک بھارتی اہلکار نےسیاست زدہ فوج کی حقیقت کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غیر مقبول مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئےغیر پیشہ ور اور شکست خوردہ بھارتی فوج کوبھی اپنا آلہ کاربنا دیا ہے،بزدل بھارتی عسکری قیادت کے منظم جرائم ، اخلاقی وادارہ جاتی پستی کیخلاف بھارتی فوجی اہلکار احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی فوج کی قلعی کھول دی۔
بھارتی فوجی اہلکارنے بھارتی فوج کی بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ بھارتی فوج بھی سیاست زدہ ہو چکی ہے اور کرپشن کا کینسر فوج میں بھی آ گیا ہے۔
بھارتی فوجی اہلکار نے کہا کہ نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والی سرکار کو کہتا ہوں کہ اگر آپ ایک کاکروچ کو ماریں گے100مزید پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ، چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا
ماہرین کے مطابق احتجاج میں شریک بھارتی فوجی اہلکار کا بیان واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا کے نظریہ پر کاربند بھارتی فوج میں شدید تقسیم موجود ہے۔
مذموم عزائم کی تکیمیل کیلئے مودی کی ایماء پر سیاست زدہ بھارتی فوج اقلیتوں کے قتل عام میں بھی مصروف ہے۔