24 گھنٹے میں مزید بارش ۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jan 08, 2022 | 11:04:AM
 ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: بارش ہی بارش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) ملک بھر میں مسلسل بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ہلکی اور  موسلادھار بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا ۔ بارش کے باعث فضا قدرے صاف ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں نوکریوں کا اشتہار جاری

دوسری جانب  نارووال شہر اور گردونواح میں تیزہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش اور سرد ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ نارووال موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد کترینہ کیف کی سلمان خان کیساتھ پہلی فلم ۔۔۔شوٹنگ ملتوی ۔۔وجہ کیا بنی؟؟