پنجاب یونیورسٹی میں نوکریوں کا اشتہار جاری 

Jan 08, 2022 | 09:55:AM
پنجاب یونیورسٹی میں نوکریاں
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں گریڈ 18 اور گریڈ 17 کی آسامیوں کا اشتہار کردیا، درخواستیں صرف آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔

 پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں گریڈ 18 کے ریسرچ آفیسر کی ایک ا ور گریڈ 17 کے لیب انجینئر کی 4 آسامیاں مشتہر کی گئیں۔خواہشمند امیدوار 4 فروری تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہے۔

آسامیوں میں ریسرچ آفیسر انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کی آسامی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد کترینہ کیف کی سلمان خان کیساتھ پہلی فلم ۔۔۔شوٹنگ ملتوی ۔۔وجہ کیا بنی؟؟

لیب انجینئر انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل،الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ بھی شامل ،لیب انجینئر انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ میٹیریلز انجینئرنگ بھی شامل ہے۔

لیب انجینئرز کیلئے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ کا نیا اعلان !