آئرلینڈ نے پاکستان سے مزید 100ڈاکٹرز مانگ لئے
کالج آف فزیشنزاینڈسرجنز پاکستان سے تربیت یافتہ طبی ماہرین کی دنیامعترف ہوگئی ،صدر پروفیسرخالدمسعود گوندل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بسیم افتخار)دفاعی شعبہ کے بعد صحت کے شعبہ میں پاکستان کا عالمی سطح پر عالیشان مقام بن گیااورکالج آف فزیشنزاینڈسرجنز پاکستان سے تربیت یافتہ ڈاکٹرزاور طبی ماہرین کی دنیامعترف ہوگئی۔
صدر سی پی ایس پی پروفیسرخالدمسعود گوندل کاکہناہے کہ آئرلینڈ نے پاکستان سے مزید 100ڈاکٹرز مانگے ہیں ،قطرمیں سی پی ایس پی کی ڈگری کوپی ایچ ڈی کے برابرتصورکیاجاتاہے۔
پروفیسرخالدمسعود گوندل کاکہناہے کہ مزیدممالک ہماری صحت کے شعبہ میں سی پی ایس پی کی خدمات حاصل کرناچاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب
سینئرنائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر شعیب شفیع کاکہناہے کہ برطانیہ کےایک اخبارنے سی پی ایس پی کے خلاف بے بنیاد خبر نشر کی ،ہم نے مختلف اداروں سے آڈٹ کرایاجنہوں نے ہمیں سی پی ایس پی کو کلیئرقرار دیا ۔