آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز وسیم باکھری)پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پرآئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب ہے اورآئی سی سی کا اعلیٰ سطح وفد ہنگامی دورے پر اگلے چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں لاہور پہنچ رہا ہے ،آئی سی سی وفد کے لاہور پہنچنے پر پاک بھارت میچ کے حوالے ہنگامی اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قذافی سٹیڈیم ایک مرتبہ پھر اںٹرنیشنل کرکٹ کی توجہ کا مرکز
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں،ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے ۔
آئی سی سی بنگلہ دیشی بورڈ اور پی سی بی دونوں کو راضی کرنے کا خواہاں ہے۔