چنیوٹ؛ 56 سکول مزید 2دن بند رہیں گے، نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر منیر)چنیوٹ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے 56 سکول مزید دو روز کے لئے بند رہیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چنیوٹ میں 56 سکول 8 اور 9 ستمبر کو بند رہیں گے۔
قابل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری اسکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں،تحصیل سمبڑیال کے کئی سکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر