پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحادکیلئےپرعزم ہیں؛وزیراعظم شہبازشریف

Nov 07, 2025 | 19:09:PM
 پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحادکیلئےپرعزم ہیں؛وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور ایران دونوں مسلم ممالک دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر  ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے  اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا،وزیراعظم نے  مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن  طریقوں پر دونوں ممالک کے  غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ 
 وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزیکشیاں کے لیے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیے، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں،دونوں ممالک پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں،پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ 
 سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر باقر نے وزیراعظم ،حکومت اور پاکستان کی عوام کا حالیہ ایران۔اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر  دلی اظہار تشکر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایران۔ اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام کی تحسین اور خصوصی پزیرائی حاصل ہے،پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پہ یقین رکھتے ہیں۔ 
 ایرانی سپیکر نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں  بشمول معیشت اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اظہار کیا۔ 
ایرانی سپیکر نے ا ایران کے صدر مسعود پزیکشیاں کی طرف سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے جذبہ خیر  سگالی کا بھی اظہار کی،انہوں نے پاکستان میں دورے کے دوران مہمان نوازی پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔  

یہ بھی پڑھیں  ؛ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر باکو پہنچ گئے