وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر باکو پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف باکو پہنچنے پر حکام استقبال کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔
باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، آذربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان