پاک-سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق شیک ہینڈز2 کاانعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاکستان اور سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق شیک ہینڈز ٹو کا تربیلا میں انعقاد کیا گیا ،پاک فوج اور سری لنکن آرمی کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق 27 اپریل 2026 کو شروع ہوئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا،جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
بیان کے مطابق سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے ایواردانا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی،مشق کے دوران جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں مزیف کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں شامل ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا،مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبرنخواکا جے یو آئی سربراہ سےرابطہ،شیخ ادریس کی شہادت پراظہارافسوس