اداکارہ ہمانشی کا بیڈ روم میں فوٹوشوٹ ، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

May 07, 2021 | 23:08:PM
 اداکارہ ہمانشی کا بیڈ روم میں فوٹوشوٹ ، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 )بگ باس فیم اور اداکارہ ہمانشی کھرانہ سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں، وہ ملک کے تمام مسائل پر بھی اپنی رائے رکھتی نظر آتی رہتی ہیں لیکن حال ہیں میں وہ اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے چرچا میں ہیں۔
 ہمانشی کے فینس ان کی ہر بات پر خوب دھیان دیتے ہیں اور انہیں کافی حد تک فالو کرتے بھی نظر آجاتے ہیں۔ ہمانشی کی یہ تصویریں بلیک آؤٹ فٹ میں ہیں جو انہوں نے خودپوسٹ کی ہیں۔ ان میں وہ ہر تصویر میں الگ پوز دے رہی ہیں۔ فینس ہمانشی کے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں اور خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔


ہمانشی اکثر ہی بیحد خوبصورتی کے ساتھ تصویریں کلک کرواتی ہیں اور پھر شیئر کرتی ہیں۔ ہمانشی اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی کافی چرچا میں رہتی ہیں۔ہمانشی کا بگ باس سے شروع ہوا عاصم ریاض سے پیار اور بریک اپ کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ 


 حالانکہ ہمانشی اور عاصم دونوں نے ہی اس بات کچھ نہیں بولا ہے۔ وہیں عاصم ریاض کے ساتھ ان سب کے بیچ ان کی شادی کی بھی چرچا ہے۔ر یئلٹی شو بگ باس13 سے نکلنے کے بعد بھی دونوںایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ دونوں نے شو پر ہی اپنے پیار کا اظہار کر دیا تھا۔ وہیں باہر آنے کے بعد عاصم اورہمانشی ساتھ میں میوزک ویڈیو بھی شوٹ کر چکے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی دونوں آئے دن ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آ جاتے ہیں۔ وہیں اب اس درمیان ہمانشی کی سالگرہ پر عاصم ریاض نے ایک بیحد ہی رومانٹک۔خوبصورت تصویر شیئر کرکے برتھ ڈے سرپرائز دیا ہے۔ اس تصویر میں عاصم اور ہمانشی کے پیچھے دل والے غباروں اور لائٹس سے سجاوٹ دکھائی دے رہی ہے جسے دیکھ کر فینس اندازہ لگا رہے ہیں کہ عاصم نے ہمانشی کو کچھ اس انداز میں برتھ ڈے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عاصم نے ہمانشی کے یوم پیدائش پر اس تصویر کو شیئر کرکے بیحد ہی خاص بنا دیا ہے۔


 ہمانشی کھرانہ کی پہلی پنجابی فلم تھی جیت لیں گے جہاں۔ ہمانشی نے کئی پنجابی فلموں اور میوزک البم میں کام کیا ہے۔ پنجابی ف، ساڈا حق میں اپنی اداکاری سے ہمانشی سرخیوں میں آ گئی تھیں۔
ہمانشی کھرانہ نے 16 سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔ 2009 میں انہوں نے مس لدھیانہ کا خطاب جیتا۔ وہیں 2010 میں مس نارتھ زون کی ونر رہیں۔بگ باس13 میں ہمانشی بطور کنٹیسٹنٹ شامل ہوئیں۔ اس شو سے وہ سرخیوں میں بنی رہیں۔ انہیں شو میں لوگوں نے کافی پسند کیا۔


 ہمانشی بگ باس میں اور ان کے کو کنٹیسٹنٹ عاصم ریاض کے درمیان کی کیمسٹری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔شو میں دونوں کافی قریب تھے اور ابھی بھی خبریں کہ دونوں رلیشن شپ میں ہیں۔ ہمانشی کے ساتھ ان کا نام اکثر جوڑا جاتا ہے۔ہمانشی کھرانہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر کبھی لہنگا، تو کبھی ساڑی الگ الگ لکس میں تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کی دبئی میں موج مستیاں، تصویریں وائرل