بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کی دبئی میں موج مستیاں، تصویریں وائرل 

May 07, 2021 | 22:42:PM
بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کی دبئی میں موج مستیاں، تصویریں وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے آج ایک سوشل میڈیا سنسیشن ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی سے فینس کے ہوش اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں۔ وہ اکثر یہاں اپنی اداؤں کا جلوہ بکھیرتی رہتی ہیں۔


سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر مونی رائے اکثر ہی اپنی ہر لک بولڈ، گلیمرس، سیکسی، ہاٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ان دنوں مونی رائے دبئی میں ہیں اور یہ تصویریں بھی وہیں کی ہیں۔ 

 مونی رائے نے بلیک آؤٹ فٹ پہناہوا ہے جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر پر فینس جم کر کمنٹ کررہے ہیں۔مونی رائے نے بلیک آؤٹ فٹ میں کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اس لک کو کافی اچھے سے کیری کیا ہوا ہے۔


مونی رائے سوشل میڈیا پر کئی اوتار میں نظر آتی رہتی ہیں۔ کبھی وہ اپنے روایتی لک میں نظر آتی ہیں تو کبھی گلیمرس انداز سے فینس کا دل لوٹ لیتی ہیں۔


یاد رہے کہ ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے مونی رائے نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کی تھی۔