گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری,محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرد ی

Mar 07, 2024 | 08:55:AM
 گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری,محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرد ی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ  ساجد)محکمہ موسمیات کے  مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی، جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی سٹی 11، دالبندین، قلات 6، پنجگور 5 اور گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان مغربی ہواؤں کے زیراثر، سسٹم بالائی علاقوں تک پھیلنے کا امکان

گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، گوپس منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، چترال منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ، دیر، دروش، میر کھانی، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب شہری لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، گزشتہ رات کی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ،سرد ہوائیں اور سورج کی تیز کرنیں نے سردی کی شدت میں کمی  کردی۔
محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈ کیاگیا،

ائیرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح   176ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح215 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم 180 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح 176ریکارڈ کیاگیا۔
ماہرین  نے  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔