عیدِ قرباں! شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو ہفتے میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟

Jun 07, 2025 | 18:27:PM
عیدِ قرباں! شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو ہفتے میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عیدِ الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کھانے میں پرہیز کرنا چاہئے خاص طور پر بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو چٹ پٹے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں ضرور کھائیں لیکن اعتدال کا دامن بالکل نہ چھوڑیں، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر ریحان عمر کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو پورے ہفتے میں صرف آدھا کلو گوشت کھانے کی تلقین کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، شوگر ، انجائنا کے اٹیک اور  وہ افراد جنہیں دل کا دورہ پڑ چکا ہے وہ پورے ہفتے میں صرف آدھا کلو گوشت کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ میٹ کو ایک ہفتے میں 350 سے 500 گرام کھانا چاہیے جو تقریباً آدھا کلو بنتا ہے، اگر آپ کو صحت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو گوشت کھانے سے روکے جیسے یورک ایسڈ بڑھا ہوا نہیں یا دل کا مسئلہ نہیں تو آدھا کلو گوشت ایک ہفتے میں کھایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ریحان عمر کا کہنا ہے کہ کھانوں میں نمک کا استعمال بھی کم رکھیں اور اوپر سے بالکل نمک نہ ڈالیں، اس کے علاوہ کم چکنائی والا گوشت استعمال کریں اور معتدل مقدار میں تیل کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد