وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

Jun 07, 2025 | 18:01:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاچن کے حالیہ دورے میں گرم جوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر  ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس