لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Jan 07, 2026 | 11:14:AM
لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہوگئی۔
درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے  اور پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے،فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ 
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے،کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شوگر سیس نافذ، چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کا اقدام کالعدم قرار دے ،اور کیس کے حتمی فیصلے تک فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر روکنے کا حکم دے۔