پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کیلئے فعال ہوگئی،پلان مرتب کرلیا

Apr 07, 2024 | 13:15:PM
پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کیلئے فعال ہوگئی،پلان مرتب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد )پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کیلئے فعال ہوگئی ۔صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت انسداد سموگ  سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آلودگی کے خاتمے کیلئےمتعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز  کی کارکردگی کا جائزہ لے کر  انسداد سموگ کیلئے جامع پلان مرتب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرانسداد سموگ کیلئے پہلاسیکٹر وائزایکشن پلان مرتب ہوا جس میں لانگ ٹرم ،شارٹ ٹرم ،مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد سموگ کے بارےمیں فریم ورک تیار کیا گیا ۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے شعبہ جاتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے،اینٹی سموگ زرعی آلات اور کرشرز کے استعمال پر کسانوں کو آگاہی دی جا ئے ، انڈسٹری کی مکمل میپنگ اورسولر پروگرام کے تحت  سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے کی بھی  ہدایت جاری کیے جبکہ ٹری پلانٹیشن اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کےحوالےسے اقدامات کرنےکاحکم بھی کیا۔ 
اس سلسلے میں وزارتوں محکموں کے معینہ مدت میں ٹارگٹ کےحصول کیلئے ٹاسک بھی مکمل کرلیا گیا ، شہروں سے کچرے کی صفائی،زہریلے دھوئیں پر قابو پانے،شہروں میں شجر کاری اور عوام کی آگاہی کےلئے اقدامات کے اہداف بھی مقرر کیے گیے ۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے  گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہوگا  ،رواں ماہ سے گاڑیوں کی کیوآر مانیٹرنگ کا نظام شروع ہوگا،لاہور میں جدید ترین گیس اینالائزر نصب ہوں گے۔
ہر محکمے میں سموگ کوارڈینیشن یونٹ اورمنتخب اضلاع میں سموگ کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ جبکہ  شہریوں کی آگاہی کے لئے کلین ایئر اور سموگ ایپ شروع کرنے کابھی فیصلہ ہوا ،  اجلاس میں پنجاب ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور کیا گیا،  پنجاب کے 3بڑے شہروں میں شجرکاری اور گرین ڈویلپمنٹ منصوبےکا آغاز کیاجائیگا
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے  کہ 6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد ہوگی ۔ 

 یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سبزیوں کی مد میں ریلیف نہ مل سکا