مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سبزیوں کی مد میں ریلیف نہ مل سکا

Apr 07, 2024 | 13:04:PM
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سبزیوں کی مد میں ریلیف نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ثمرہ فاطمہ )عید الفطر میں صرف دو روز باقی لیکن مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سبزیوں کی مد میں ریلیف نہ مل سکا.

تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی سرکاری قیمت اور اوپن مارکیٹ میں فرق تا حال برقرار ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں کا اطلاق کروانے میں ناکام جبکہ شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

آلو کی سرکاری قیمت 60 روپے مقرر، بازار میں 70 روپے میں فروخت،پیاز کی سرکاری قیمت 200 بازار میں 250 روپے میں فروخت ،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 200 روپے ،بازار میں 300 میں فروخت ہور ہے ہیں۔ 

اس کے علاوہ  لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 255 مقرر اور اوپن مارکیٹ میں 265 ،ادرک کی سرکاری قیمت 610 مقرر،بازار میں 630 روپے کلو میں فروخت،میتھی کی سرکاری قیمت 40 روپے مقرر، بازار میں 80 روپے کلو میں فروخت،گوبھی کی سرکاری قیمت 80 روپے مقرر فروخت 100 روپے کلو  جبکہ  شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 145 مقرر ،بازار میں 180 روپے کلو میں فروخت کی جار ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر ٹریکنگ سسٹم جعلی و اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت روکنے میں ناکام