ایف بی آر ٹریکنگ سسٹم جعلی و اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت روکنے میں ناکام

Apr 07, 2024 | 12:54:PM
مشہور سگریٹس برانڈز کے جعلی پیکٹس پر نقلی ٹکٹوں کے چسپاں ہونے کا عمل نا رُک سکا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف ی آر) کا نصب کردہ ’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم‘ ناکام ہورہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) مشہور سگریٹس برانڈز کے جعلی پیکٹس پر نقلی ٹکٹوں کے چسپاں ہونے کا عمل نا رُک سکا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف ی آر) کا نصب کردہ ’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم‘ ناکام ہورہا ہے۔

شہر لاہور میں چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے سمگل شدہ سگریٹس کی بڑی کھیپ سپلائی کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں انداز 85 کروڑ جعلی سگریٹس فروخت ہونے سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

ایف بی آر ممبر اپریشن کی ہدایت پر سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج شروع ہونے کے باوجود سمگلنگ دھڑلے سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کے مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

غیرقانونی و اسمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو تخمینہ نقصان 310 ارب روپے سے بھی تجاویز کرسکتا ہے۔