6نومبر کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کیلئے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے؛وزیراعظم

Nov 06, 2025 | 00:17:AM
6نومبر کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کیلئے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے؛وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ6 نومبر کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے،آج کا دن گواہ ہے کہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے اگے سر نگوں نہیں کیا بلکہ دہائیوں تک بے مثال جرات اور جوان مردی سے مقابلہ کیا اور کبھی قربانیوں سے گریز نہیں کیا۔ 

 6 نومبر یوم شہدائے جموں پر پیغام جاری کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  چھ نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج  تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے،ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری اس دن کو بھارتی فوج کی کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کی مذمت کے طور پر مناتے ہیں۔
نومبر 1947 میں بھارتی فوجی اور شدت پسندوں نے ہزاروں (237،000) کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد  اور نسل کشی کا نشانہ بنایا تاکہ کشمیر کی آبادیاتی اور مذہبی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے،بھارت کی طرف سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو مصنوعی طریقے سے بدلنے کے  غیر قانونی حربےآج تک جاری ہیں،5 اگست 2019 کو اٹھاے گۓ اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ 
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آزادی کی اس طویل جدوجہد میں کشمیریوں کی قیمتی جانوں کے نذرانوں اور بالخصوص نومبر 1947 میں ہزاروں کشمیریوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اپنی مسلح افواج کے ذریعے کشمیریوں پر اپنے غیر قانونی تسلط اور ناجائز قبضے کو قائم رکھے ہوۓ ہے،پاکستان اور انسانی حقوق کی علمبردار تمام آوازیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق خود ارادیت اور عالمی قوانیں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام  کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی گراں قدر قربانیوں کو دلی طور پہ خراج تحسین پیش کرتی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے،پاکستان اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر مسٔلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین  کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔

شہباز شریف نے مزیدکہا کہ پاکستان کا ہر بین الاقوامی فورم پر یہ اصولی موقف ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  27 ویں ترمیم میں18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جا رہا؛شمائلہ رانا