27 ویں ترمیم میں18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جا رہا؛شمائلہ رانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شمائلہ رانا نے کہا کہ یہ صرف غلط فہمی ہے کہ27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے رہنما شمائلہ رانا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے مجھ جیسے مڈل کلاس لوگوں کو اسمبلیوں تک پہنچایا ہے ،ظہران ممدانی جو نیویارک کے نئے میئر منتخب ہوئے ہیں یہ اس بات کی نشانی ہے کہ پوری دنیا میں انسانی سوچ بدل چکی ہے لیکن پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صرف تبدیلی کا نعرہ لگایا حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام و معیار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیےاور یہ بات غلط اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے کہ27ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئےپاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ورکرز کو ہمیشہ عزت دی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں، پیپلزپارٹی نے مجھے 3 دفعہ ایم این اے بنایا ہے ،ملک میں 27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام ہوتا ہے کہ اگر اس کے پاس دو تہائی اکثریت ہے تو وہ ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کرے لیکن اس کے لیے سب کا اس پر متفق ہونا ضروری ہے اور اسی لیے ایکس پر بلاول نے بہت آسان الفاظ میں آئینی ترمیم پر عوام کی رائے مانگی اور اس کے بعد ہی سب جگہ اس پر بات ہونا شروع ہوگی۔
پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ظہران ممدانی نے طاقت ور لوگوں کے خلاف آواز اٹھا کر کامیابی حاصل کی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے جس کی زندہ مثال پاکستان تحریک انصاف ہے جسے ملک میں ایک جلسہ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی جو جمہوریت کی بات کرتی ہے آئین کی بات کرتی ہے، وہ بتائے کہ میثاق جمہوریت میں کیا کیا باتیں طے ہوئی تھی کیا ان پر آج عمل ہو رہا ہے ۔
آئین میں ترمیم کرنا گڈے گڑیا کا کھیل نہیں ہے،18ویں ترمیم میں جو اختیارات صوبوں کو دیے گئے تھے اب 27ویں آئینی ترمیم میں انہیں صوبوں سے واپس لیا جا رہا ہے جس کے لیے سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان-آذربائیجان ملکرمزیدمستحکم اورخوشحال خطےکیلئےسرگرم ہیں؛یوسف رضاگیلانی