پاکستان-آذربائیجان ملکرمزیدمستحکم اورخوشحال خطےکیلئےسرگرم ہیں؛یوسف رضاگیلانی

Nov 05, 2025 | 23:37:PM
پاکستان-آذربائیجان ملکرمزیدمستحکم اورخوشحال خطےکیلئےسرگرم ہیں؛یوسف رضاگیلانی
کیپشن: سید یوسف رضا گیلانی آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس) قائم قام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ پاکستان اور آزربائیجان کی برادر قومیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوئیں ہیں دونوں ممالک کے مابین تجارت, سرمایہ کاری, توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے۔

آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر ایک عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں متعدد سفارتی, سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی, مسلح افواج کی بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے۔

اس موقع پر یوم فتح کے حوالے سے خصوصی دستاویزی ویڈیو بھی چلائی گئی۔

عشائیے سے خطاب میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور آزربائیجان مل کر مزید مستحکم اور خوشحال خطے کے لیے سرگرم ہیں پاکستان اور آزربائیجان کی برادر قومیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوئیں ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت،سرمایہ کاری, توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا۔

 عشائیے سے خطاب میں آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نے کہا کہ آزربائیجان کے عوام روز اول سے پاکستان اور ترکیہ کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ترکیہ اور پاکستان نے بھرپور انداز میں آزربائیجان کی حمایت کی،آج مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور 44 روزہ محب وطن جنگ میں کامیابی کی پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عشائیہ میں آزربائیجانی موسیقی کا دلفریب مظاہرہ کیا گیا جس کو شرکاء نے بیحد سراہا اس موقع پر شریک مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں:  اے آئی گاڈ فادر کی اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں چونکا دینے والی پیشگوئی