اے آئی گاڈ فادر کی اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں چونکا دینے والی پیشگوئی

Nov 05, 2025 | 22:57:PM
اے آئی گاڈ فادر کی اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں چونکا دینے والی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ جیفری ہنٹن کو 'اے آئی گاڈ فادر' کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اب انہوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی پیشگوئی کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں برق رفتاری سے ہونے والی پیشرفت سے ایک جانب ٹیکنالوجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ارب پتی جیسے ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ دوسری جانب دنیا بھر میں متعدد افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ انتباہ اس وقت کیا جب بیشتر ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون، گوگل، آئی بی ایم اور دیگر کی جانب سے لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے اور ان کی جانب سے اے آئی سے منسلک افعال کو اس کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جیفری ہنٹن کا ماننا ہے کہ اے آئی کے باعث ملازمتوں سے محرومی کا عمل مزید تیز ہوگا، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کمپنیوں کی جانب سے اے آئی کو متعدد شعبوں کے متبادل کے طور پر تیار کیا جار ہا ہے کیونکہ اسی سے انہیں حقیقی منافع ہوگا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ اے آئی میں پیشرفت لوگوں کو ملازمتوں سے نکالے بغیر کی جاسکے، تو انہوں نے کہا کہ 'میرا ماننا ہے کہ ایسا ممکن نہیں، میرا ماننا ہے کہ وہ پیسے کمانا چاہتے ہیں، تو اسے افرادی قوت کے متبادل کو استعمال کیا جائے گا'۔

جیفری ہنٹن نے انتباہ کیا کہ اس طرح کا مستقبل ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ارب پتی افراد جیسے ایلون مسک کو بہت زیادہ فائدہ پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ جیسے ایلون مسک مزید امیر ہو جائیں گے جبکہ متعدد افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جس کی انہیں کوئی پروا نہیں ہوگی'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اے آئی کا مسئلہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے جو معاشی نظام کے باعث بنا جس میں دولتمند افراد کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

البتہ ان تمام خدشات کے باوجود وہ اے آئی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کو روکنے کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے کافی کچھ اچھا بنایا جاسکتا ہے مگر اصل چیلنج یہ ہے کہ کس طرح اے آئی کے فوائد کو منصفانہ انداز سے بانٹا جائے۔

خیال رہے کہ کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جیفری ہنٹن نے 2024 میں اے آئی ٹیکنالوجی پر کیے جانے والے کام پر فزکس کا نوبیل انعام جیتا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس
ٹیگز: