گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Mar 06, 2026 | 11:48:AM
گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 6 تا 11 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو مرحلوں میں بارش کی توقع ہے پہلے مرحلے میں 6 سے 7 مارچ اور دوسرے مرحلے میں 9 تا 11 مارچ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 10 اور 11 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔

ایک طرف جہاں بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔

پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان کے تیسرےجمعتہ المبارک پر پولیس ہائی الرٹ، پنجاب بھر میں83 ہزار اہلکار تعینات

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسم اور درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ آنے والے چند روز کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔