رمضان کے تیسرےجمعتہ المبارک پر پولیس ہائی الرٹ، پنجاب بھر میں83 ہزار اہلکار تعینات

Mar 06, 2026 | 11:37:AM
رمضان کے تیسرےجمعتہ المبارک پر پولیس ہائی الرٹ، پنجاب بھر میں83 ہزار اہلکار تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کے تیسرے  جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور صوبے بھر میں 83 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبد الکریم نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری ایک بیان میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد و شر پسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ مساجد، پولیس چوکیوں، قونصل خانوں، حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، عبادت گاہوں، اہم مقامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3ماہ میں تمام فلڈ زونز خالی کر انے کا حکم

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔