پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا

Mar 06, 2026 | 10:44:AM
 پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار منانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار منانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کوہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر ساٹھ روز کے اندر فیصلہ کریں۔
عدالت نے  حکم دیاکہ چیف سیکرٹری لاہور کے علاوہ باقی اضلاع کو بسنت کی اجازت نہ دینے کے امتیازی سلوک کے متعلق فیصلہ کریں ۔ 
عدالت نے چیف سیکرٹری کوآئین کے آرٹیکل پچیس اور چار کے تحت دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے بارے اپنی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے چیف سیکرٹری کو فیصلہ کرنے سے قبل درخواست گزار کو بھی سننے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک کیلئے کچھ روٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
جسٹس ملک محمد اویس خالد نے خاتون اشباء کامران کی درخواست پر فیصلہ سنایا،خاتون اشباء کامران نے پورے پنجاب میں بسنت تہوار منانے کی اجازت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا،درخواست میں پنجاب حکومت  اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔