خلیجی ممالک کیلئے کچھ روٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

Mar 06, 2026 | 10:15:AM
 خلیجی ممالک کیلئے کچھ روٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اسلام آباد سے خلیجی ممالک جانے والی متعدد پروازیں متاثر ہو گئیں، تاہم کچھ روٹس پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی خراب صورتحال  کے باعث اسلام آباد سے گلف ممالک جانے والی متعدد فلائٹس منسوخ ہوچکی ہیں،تاہم سعودیہ کے لیے مکمل اور دبئی کے لیے جزوی فلائٹ آپریشن بحال کردیاگیاہے۔
فلائی ناس کی ریاض  اور فلائی جناح کی جدہ کے لئے پرواز اڑان بھرنے کوتیارہے،سعودی ائیر لائن کی ریاض اور جدہ جانے والی فلائٹس کی چیک ان شروع ہے۔
ائیر سیال کی جدہ جانے والی فلائیٹ بھی چیک ان کے لیے ٹرمینل پر پہنچ گئی جبکہ ائیر بلیو کی دبئی ، ائیر سیال کی ابو ظہبی جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
گلف ائیر کی دمام جانے والی فلائٹ منسوخ نہیں کی گئی اوروہ شیڈول میں شامل ہے،لیکن قطر ائیر ویز کی دوحااور سلام ائیر کی مسقط جانے والی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کیلئے 104 پروازیں منسوخ
اتحاد ائیر کی ابو ظہبی اور ائیر سیال کی دبئی جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے،قومی ائیر لائن کی دبئی اور شارجہ جانے والی پرواز کی چیک ان شروع کردی گئی ہے،فلائی دبئی کی دبئی جانے والی فلائٹ ایف زیڈ 979 کی بھی چیک ان شروع کر دی گئی ہے۔