چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت میں 3 سال کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنذیراحمد کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی۔
وزارت قانون نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کا اطلاق آج سے ہوگا،چیئرمین نیب پرموجودہ شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔
گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کیا تھا۔
یاد رہے کہ ترمیمی بل منظور سےقبل قانون میں چیئرمین نیب کی3 سالہ مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:5 روز بعد دبئی سے ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
آئی ایم ایف نے بھی چیئرمین نیب کی 3 سالہ ناقابل توسیع مدت پرتحفظات کا اظہارکیا تھا،آئی ایم ایف نے3سال کی ناقابل توسیع مدت ادارےکی آزادی کےلیےخطرہ قراردیا تھا۔