شعیب اختر، اعظم خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف

Mar 06, 2023 | 15:57:PM
شعیب اختر، اعظم خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شعیب اختر حالیہ دنوں میں بابراعظم سے متعلق منفی بیانات دیکر خبروں میں رہے اب انھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میں قیادت کی خوبیاں نظر آرہی ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، پانچ ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضے کی ادائیگی ہوگئی

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں 20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔