پی ایس ایل 8: پانچ ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضے کی ادائیگی ہوگئی

Mar 06, 2023 | 14:56:PM
پی ایس ایل 8: پانچ ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضہ ادا کردیا گیا
کیپشن: ے شدہ طریقہ کار کے تحت بقیہ 30 فیصد رقم ایونٹ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں شریک 5 ٹیموں کے غیرملکی کرکٹرز کو معاوضوں کی 70 فیصد ادائیگی ہوگئی جبکہ چھٹی ٹیم کو پیر کے روز رقم ملے گی۔

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کیلئے کبھی پریشان نہیں کیا جاتا اسی لیے غیرملکی اسٹارز پاکستانی لیگ کھیلنے پر ہمیشہ آمادہ ہو جاتے ہیں، طریقہ کار کے تحت اب تک آٹھویں ایڈیشن میں شریک کرکٹرز کو معاوضوں کا 70 فیصد حصہ مل جانا چاہیئے تھا مگر کئی عدم ادائیگی کی شکایت کرتے نظر آئے۔

   یہ بات جب پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز تک پہنچی تو انھوں نے تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ادائیگی کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 ٹیموں کے تمام غیرملکی کرکٹرز کوپہلے ہی معاوضے کی رقم دی جا چکی ہے، چھٹی ٹیم کے فارن کرکٹرز کو پیر کے روز ادائیگی ہوگی، چار ٹیموں کے مقامی کھلاڑیوں کو گزشتہ روز اسلام آباد میں چیک دیے جانے تھے، دیگر 2 ٹیموں کے لوکل پلیئرز کے حوالے سے شعبہ فنانس کو فرنچائزز سے معلومات کا انتظار ہے، جیسے ہی یہ تفصیلات ملیں 24 گھنٹے میں ادائیگی کا یقین دلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ؒ پی ایس ایل 8 میں خواتین کے میچز کے انعقاد پر سابق قومی کرکٹرز کا خوشی کا اظہار

اس حوالے سے رابطے پر ایک کرکٹر نے بتایا کہ گذشتہ سال سے ابتدائی قسط ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے البتہ ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ادائیگی فرنچائزز نہیں پی سی بی کرتا ہے، ایک ٹیم آفیشل نے کہا کہ ڈرافٹ میں تاخیر کی وجہ سے کھلاڑیوں کی لسٹ بھیجنے میں دیر ہوئی۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ معاوضوں میں تاخیر کا موجودہ ملکی حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے پاس پی ایس ایل کی ادائیگیوں کیلئے کافی رقم موجود ہے، پیر تک تمام غیرملکی کرکٹرز کو 70 فیصد ادائیگی ہو چکی ہوگی، اسی ہفتے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اتنا معاوضہ مل جائے گا، یاد رہے کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت بقیہ 30 فیصد رقم ایونٹ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہے۔