مرغی اورانڈے مزیدمہنگے،شہریوں نے بڑامطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فریحہ بتول)فارمی مرغی اورانڈوں کی قیمت میں پھربڑااضافہ ہوگیا۔
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور قائم ہےاورروزمرہ استعمال کی اشیا ءکی قیمتوں میں روزبروزہونے والے اضافے نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنادیاہے۔
لاہور کی مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 417سے 500روپے کلو تک جاپہنچی ہے ۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈے 239 سے 245 روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرانفروشی عروج پر، دودھ اور دہی کی مہنگے داموں فروخت جاری
شہریوں کاکہناہے کہ چند ماہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہاہے،برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کئے جائیں۔