جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر معمر خاتون جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکھرکے علاقے شکارپور پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر معمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق خاتون کی شناخت مسمات کونج مستوی کے نام سے ہوئی جو نیو بس ٹرمینل کی رہائشی تھیں،مرحومہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں کارڈ اندراج کے لیے آئی ہوئی تھیں،ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے کوئٹہ سے سکھر آنے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں آگئیں۔
واقعے کے بعد خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ننکانہ صاحب: 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق