ننکانہ صاحب: 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: ننکانہ صاحب: 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( محمد عباس) ننکانہ صاضب کےعلاقے واربرٹن روڈ پر واقع وسایا دا کھو گاؤں میں 4 سالہ بچی گھر کے قریب نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا،ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں ڈوبنے والی بچی کو تلاش کر کے باہر نکال لیا۔
ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ ابیہہ فاطمہ دختر شہباز کے نام سے ہوئی ہے ،واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں شدید گرمی سے بچاو کے لیے انوکھا کولنگ سسٹم متعارف