بسنت کے رنگوں میں موسیقی کی خوشبو، گلوکار عمران ہاشمی کا گانا’’بو کاٹا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ابھرتے ہوئے گلوکار عمران ہاشمی نے بسنت کے موقع پر آواز کا جادو بکھیرتے ہوئے نیا گانا ’’بو کاٹا‘‘ ریلیز کر دیا۔
اس گانے کو عمران ہاشمی نے خودہی لکھا اور کمپوز کیا ہے، گانا بسنت کی روایتی خوشیوں، رنگوں اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
عمران ہاشمی کااس گانے کے حوالے سے کہناہے کہ گانا خاص طور پر بسنت کی ثقافت اور اس تہوار سے جڑی یادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے، گانے میں پتنگ بازی، کھلے آسمان، پیلے رنگ اور محبت بھرے احساسات کو خوبصورتی سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو سننے والوں کو بسنت کے دنوں کی یاد دلا دیتا ہے۔
عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بسنت ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہی ہے اور میں چاہتاتھا کہ اس تہوار کی اصل روح کو موسیقی کے ذریعے زندہ رکھا جائے، یہ گانا صرف ایک میوزیکل پراجیکٹ نہیں بلکہ ایک احساس ہے جو لوگوں کو ماضی کی خوشگوار یادوں سے جوڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگین الزامات پر’’ڈمپل گرل‘‘ ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی
عمران ہاشمی کے اس گانے کے حوالے سے موسیقی کے حلقوں کاکہنا ہے کہ گانے کی دھن سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ہے، اس کےبول بھی عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گیاہے اور نوجوان نسل کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی ملی ہے۔