مہر بانو کی نئی ویڈیو پرسوشل میڈیاصارفین پھٹ پڑے،کھری کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہربانو کی نئی ویڈیوپرعوام پھٹ پڑے جس میں وہ عربی موسیقی پربیلی ڈانس کرتی نظرآ رہی ہیں۔
مہربانو نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی جس میں انہوں نے نہایت مختصراوربولڈ لباس پہناہواہے،سوشل میڈیا پرصارفین نے اس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے اسے’’فحش‘‘ اور’’غیر اخلاقی‘‘ قراردیا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے اندازکو پاکستانی معاشرتی اقدارسے متصادم قراردیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیاکہ اس ویڈیو سے آپ نے کیا حاصل کیا؟ شہرت؟ خوشی؟ یا پیسے؟
یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام ریل نے 9۔1 ویوز کیساتھ عالمی ریکارڈ توڑدیا
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مہر بانو کو بولڈ ویڈیوز یا انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، وہ اس سے قبل بھی اپنے فیشن، بیانات اوررقص کی ویڈیوز کے باعث کئی بارتنقیدکی زدمیں آچکی ہیں۔
مہر بانو کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔