دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام ریل نے 9۔1 ویوز کیساتھ عالمی ریکارڈ توڑدیا 

Aug 05, 2025 | 23:35:PM
دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام ریل نے 9۔1 ویوز کیساتھ عالمی ریکارڈ توڑدیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ سلیبرٹی دپیکا پاڈوکون سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 80 ملین سے تجاوز کر چکی ہےتاہم حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک میں پوسٹ کی گئی انسٹاگرام رِیل نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
دپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رِیل شیئر کی، جو کہ ایک مشہور ہوٹل چین کے ساتھ ’پیڈ پارٹنرشپ‘ کا حصہ تھی،اس رِیل نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور صرف 8 ہفتوں میں اسے 1.9 ارب (بلین) بار دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک سادہ سا پروموشنل ویڈیو تھا، جسے اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل قرار دیا جا رہا ہے،دپیکا کے مداح اس ریل کی مقبولیت پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل؟ ملکہ ہونے کی یہی تو وجہ ہے۔‘
ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’1.9 ارب؟ میں نے زندگی میں پہلی بار کسی ویڈیو کو اربوں میں جاتے دیکھا ہے۔‘
ایک اور مداح نے لکھا کہ ایک ماہ میں 2 ارب ویوز حاصل کرنا تاریخی ہے۔
ایک اور فین نے تبصرہ کیا کہ ’دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل، اور پہلی جس نے 2 ارب کا ہندسہ عبور کیا۔ اور یہ صرف ایک اشتہار ہے! اگر دپیکا کا اشتہار اتنا وائرل ہو سکتا ہے، تو اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی آئیکونک شخصیت ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں :